پاناما کیس کی سماعت دو ہفتے بعد آج پھر ہوگی

supreme-court-resumes-hearing-of-panama-leaks-case-e10ebe570c0d425d91b688ffc8ac8c63-680x383

اسلام آباد: پاناما کیس کی عدالت عظمی میں دو ہفتے بعد آج پھر سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

عدالت میں حسن نواز کے وکیل آج اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔ پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے وکلا دلائل مکمل کرچکے ہیں۔ جبکہ شیخ رشید احمد  نے اپنے دلائل خود دیئے۔

واضح رہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ کی صحت یابی کے بعد سماعت دوبارہ ہو رہی ہے۔ بینچ رکن کی علالت کے باعث سماعت یکم فروری کو ملتوی ہوئی تھی۔ سماء

panama case

justice azmat saeed sheikh

Tabool ads will show in this div