ن لیگی رہنماء کی کپتان پر تنقید، کھلاڑی کا جوابی وار

Maryam Orangzaib SOT 13-02

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کی کپتان پر تنقیدی گولے، کہتی ہیں نیشنل ایکشن پلان سے دہشتگردی میں 80 فیصد کمی آئی، عمران خان کی تنقید افسوسناک ہے۔ کپتان کے کھلاڑی نے بھی حکومت کی خوب خبر لی۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے پولیس کی قربانیوں پر عمران خان کی تنقید کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ جن شہداء کی ابھی تدفین نہیں ہوئی ان پر کپتان کی تنقید شرمناک ہے، عمران خان نیشنل ایکشن پلان میں کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر غور کریں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے باعث دہشت گردی میں 80 فیصد کمی آئی۔

وزیر مملکت کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ن لیگ احساس اور ذمہ داری جیسے الفاظ سے ناواقف ہے، عمران خان نے پولیس پر تنقید نہیں حکومت کو اس کا چہرہ دکھایا ہے، کیا یہ سچ نہیں کہ دہشتگردوں کے سرپرست پنجاب حکومت کے حلیف ہیں۔ سماء

IMRAN KHAN

NAEEM UL HAQ

PMNL

MARYAM AURANGZAIB

Tabool ads will show in this div