ون ڈے رینکنگ : پاکستانی خواتین کرکٹرز کی ترقیاں

5a

دبئی : ویمنز ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی ترقیاں ہوگئیں، بسمعہ معروف ترقی پاکر 14ویں، جویریہ خان 18ویں اور نین عابدی 26ویں نمبر پر آگئیں، بولرز میں ثناء میر 2 درجے ترقی کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں، بلے بازوں میں میگ لیننگ، بولرز میں جھولن گوسوامی اور آل راﺅنڈرز میں اسٹیفنی ٹیلر بدستور سرفہرست ہیں۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں آسٹریلیا کی میگ لیننگ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، بھارت کی متھالی راج ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے اور علیزے پری تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئیں، سوزی بیٹس چوتھے اور سیٹرتھویٹ پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کی بسمعہ معروف بہتری کے ساتھ 14ویں اور جویریہ خان 18 ویں جبکہ نین عابدی دو درجے ترقی کے ساتھ 26ویں نمبر پر آ گئیں۔

5

بولرز میں بھارت کی جھولن گوسوامی پہلے، اسٹیفنی ٹیلر دوسرے، کاپ تیسرے، برنٹ چوتھے اور انیسہمحمد پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کی ثناء میر 2 سیڑھیاں چڑھ کر نویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ اے پی پی

 

women cricket

javeria khan

Bisma maroof

nain abidi

ODI Ranking

Tabool ads will show in this div