فوج،آئی ایس آئی کے حقانی نیٹ ورک سے رابطےکےالزامات غلط ہیں،مشرف
اسٹاف رپورٹ
لندن : سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کابل میں امریکی سفارت خانے پر حملے اور برہان الدین ربانی کے قتل میں پاکستان ملوث نہیں۔ ربانی کے قتل کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فوج اور آئی ایس آئی پر امریکی الزامات درست نہیں ہے۔
امریکا سمجھتا ہے کہ ہمارے کچھ لوگ حقانی نیٹ ورک کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کا مطلب کمزوری دکھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی اورفوج کے خلاف غلط تاثر ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ وہ بے نظیر قتل کیس کا سامنا کریں گے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ وہ اگلے سال تیئس مارچ کو پاکستان ضرور واپس آئیں گے۔
سابق صدر نے واضح کیا کہ پاکستان کی پالیسی دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمیشہ روس اوربھارت کے زیر اثر رہاہے جب کہ بھارت یہ چاہتا ہے کہ افغانستان پاکستان کے مخالف ہو۔ سماء / ایجنسیز