افواہیں سچ ہوگئیں، مومنہ نے خود اعلان کردیا

Momina-Mustehsan-17

کوک اسٹوڈیو کے گانے آفرین آفرین سے مشہور ہونے والی خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن یوں تو اپنی منگنی ٹوٹنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتی رہی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

کچھ دیر قبل مومنہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے منگنی کے حوالے سے خود اہم خبر دی کہ ان کی منگنی ٹوٹ چکی ہے، مومنہ کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندانوں نے باہمی رضا مندی سے یہ رشتہ ختم کردیا ہے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ کوئی بھی کسی رشتے سے اس لیے منسلک نہیں ہوتا کہ اسے ختم کردیا جائے، لیکن بعض اوقات حالات آپ کی مرضی اور سوچ کے مطابق نہیں رہتے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جب مومنہ مستحسن کی منگنی کی تصاویر منظر عام پر آئیں تو ان کے چاہنے والوں کے دل ٹوٹ گئے تھے اور کچھ عرصہ بعد ہی ان کی منگنی ٹوٹنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں تھیں۔

مومنہ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے صفحات پر شدید تنقید کی تھی۔

mom4

انہوں نے لوگوں سے اپنی ذاتی زندگی کا احترام کرنے اور اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنانے کی درخواست کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اپنے بارے میں کسی بھی قسم کی خبر کا وہ خود اعلان کریں گی تاہم وعدہ نبھاتے ہوئے مومنہ نے آج اپنی منگنی ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ سماء

engagement

Coke Studio

afreen afreen

MOMINA MUSTEHSAN

Momina mustehsan's engagement

Ali naqvi

Tabool ads will show in this div