سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، رینجرز کا بھرپور جواب

اسٹاف رپورٹ

سیالکوٹ : سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے، چناب رینجرز بھرپور جوابی کارروائی کررہی ہے۔

سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن پر چارواں کے مقام پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلا اشعال فائرنگ شروع کردی، بھارتی سیکیوڑی فورسز اپنی چیک پوسٹ پتل سے پاکستانی چیک پوسٹ عمرانوالی کو نشانہ بنارہی ہے۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز فائرنگ میں بھاری اسلحہ استعمال کررہی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سماء

رینجرز

vote

بلا

elections

pipeline

rescue

resolve

Tabool ads will show in this div