آرمی چیف کراچی سے لاہور پہنچ گئے

coas-vows-to-take-war-on-terror-to-logical-conclusion-0af127826e32cea3d56e34c6777853aa

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی کا دورہ مختصرکرکے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

آرمی چیف لاہور دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت کاجائزہ لیں گے ساتھ ہی آرمی چیف لاہورمیں سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی احمد مبین کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے احمد مبین کےاہلخانہ سے تعزیت کی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی لاہورکے گنگارام اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ سماء

SUICIDE ATTACK

PUNJAB ASSEMBLY

MALL ROAD

Lahore Attack

SSP Gondal

Charing Crossing

Ahmed Mobin

Tabool ads will show in this div