پنجاب میں رینجرزکاآپریشن کروایاجائے
لاہور:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیاہےکہ پنجاب میں رینجرز کاآپریشن کروایاجائے۔
لاہورمیں میڈیاسے گفتگومیں عمران خان نے کہاکہ شہداء کےخاندانوں سےاظہاریکجہتی کرتے ہیں۔ عمران خان نے شکوہ کیاکہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہیں ہورہا،صفائی پیش کرنےکی بجائےکام کیاجائے،عمران خان نے کہاکہ رینجرزاورفوج کےکندھوں پردہشتگردی کابوجھ نہ چھوڑاجائے۔
عمران خان نے تجویز دی کہ پولیس کی کارکردگی سےامن وامان کی صورتحال بہترہوگی۔ عمران خان نے مزید کہاکہ سندھ اورپنجاب میں بھی پولیس کوغیرسیاسی کرناہوگا۔پولیس سےسیاسی کام نہیں لینا چاہیے۔
عمران خان نے کہاکہ فاٹا اصلاحات پرکام ضروری ہے۔اس اقدام سے ضرب عضب سے ہونےوالی کامیابیوں کا فائدہ ہوگا۔ انھوں نے پنجاب میں رینجرزآپریشن کامطالبہ کیا۔عمران خان نے کہاکہ سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرزآپریشن کیاجائے۔ سماء