لاہورمیں پی ایس ایل فائنل کھلاکردہشتگردوں کوطمانچہ ماریں گے

Zaeem1 لاہور : ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرکٹ ہوگی، سیکیورٹی بھی دیں گے، مہمان کھلاڑیوں کو جان پر کھیل کر سیکیورٹی دیں گے، لاہور میں فائنل کھلاکر دہشت گردوں کے منہ پر طمانچہ ماریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک سال بعد تخریب کاری ہوئی،  جنوبی پنجاب میں آپریشن کی باتیں پوائنٹ اسکورنگ ہیں، جنوبی پنجاب میں سیکڑوں آپریشن کیے جاچکے ہیں۔   زعیم قادری نے کہا کہ مدارس کی اسکروٹنی کی گئی ہے، تمام مدارس سے متعلق معلومات جمع ہے، پی ایس ایل فائنل سے متعلق زعیم قادری کا کہنا تھا کہ لاہور میں کرکٹ ہوگی، سیکیورٹی بھی دیں گے، مہمان کھلاڑیوں کو جان پر کھیل کر سیکیورٹی دیں گے، ہم نے آرگنائزرز کو گارنٹی دی ہوگی۔   ایک بار پھر اس عزم کا اعدادہ کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا، لاہور میں فائنل کھلا کر دہشت گردوں کے منہ پر طمانچہ ماریں گے۔ سماء

INTELLIGENCE

SUICIDE ATTACK

Zaeem Qadri

Operation in South Punjab

lahore blast

Tabool ads will show in this div