کراچی: پارکنگ مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر سخی حسن میں سماء کی ٹیم پر حملہ

کراچی: کراچی میں پارکنگ مافیا کیخلاف آواز اُٹھانے پر سماء کی ٹیم کو تشددکا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان نے سخی حسن کے قریب کیمرہ مین پر تشدد کیا اور فوٹیج لیکر فرار ہوگئے۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے واقعے میں ملوث ملزمان کی چوبیس گھنٹےمیں گرفتاری کے احکامات دے دیے۔


سرینا شاپنگ مال سخی حسن کے قریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب سماء کی ٹیم غیرقانونی پارکنگ کی فوٹیج بنارہے تھی۔ اچانک پارکنگ مافیا کے کارندوں نے سماء کی ٹیم کو گھیرلیا ۔ کیمرہ چھینا اور کیمرہ مین قاسم رئیس کا موبائل فون چھین کر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے سخت الفاظ میں مزمت کی اور آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کرکے ملوث ملزمان کو چوبیس  گھنٹے میں گرفتارکرنے کی ہدایت دی ۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سماء سے گفتگو میں یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی جبکہ صحافتی تنظیموں نے واقعے کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا۔ سماء 

burger

Sonam Kapoor

twins

Tabool ads will show in this div