اسلام آباد : سینیٹ کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں اطلاعات تک رسائی کا بل حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے سے منظور ہوگیا، بل آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی کا اجلاس فرحت اللہ بابر کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں حکومتی بل پر اپوزیشن کی تجاویز بھی شامل کی گئیں۔
بل میں عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج کے حصول کی تجویز کو شامل کرنے پر اتفاق اوربل کی شقوں کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔ عوامی مقامات سے سی سی ٹی وی ویڈیو کی تجویز سینیٹر شبلی فراز نے دی۔
بل کے تحت 3 رکنی انفارمیشن کمیشن قائم کیا جائے گا، ارکان کا تقرر وزیراعظم کریں گے، لاپتا شخص کی معلومات متعلقہ ادارے 2 سے 3دن میں تحریری طور پر جواب دینے کے پابند ہوں گے۔
اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ کرپشن اور بنیادی انسانی حقوق کے معاملے میں قومی سلامتی کی آڑ نہیں لی جاسکے گی۔ سماء