ایل او سی فائرنگ، شہید نائیک عمران کی نماز جنازہ ادا

گوجر خان : لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید نائیک عمران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ سماء کے مطابق گوجر خان میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہید ہونے والے نائیک عمران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ کے موقع پر پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ گوجر خان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف بھی موجود تھے، نمازجنازہ میں اہل علاقہ اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ پیر کے روز ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 3پاکستانی اہل کار شہید ہوئے۔ سماء