لاہوردھماکہ؛شہید کیپٹن مبین کے فیس بک پروفائل پرایک نظر

گزشتہ روز لاہور کے مال روڈ پر دھماکے ميں شہيد ہونے والے کيپٹن ريٹائرڈ احمد مبين کوئٹہ کے رہائشی تھے۔ ريٹائرمنٹ کے بعد محکمہ پوليس ميں پہلی پوسٹنگ بطور اے ایس پی ہوئی۔احمد مبین ايڈيشنل ڈائريکٹر جنرل اوورسيز فاونڈيشن کے عہدے پر بھي تعينات رہے ۔ سابق چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري کے منہ بولے بھانجے احمد مبین ان دنوں لاہور ميں چيف ٹريفک آفيسر کے عہدے پر تعينات تھے ۔گزشتہ شام چیئرنگ کراس پر مظاہرین سے مذاکرات کر رہے تھے کہ اچانک ہونے والے دھماکے نے قوم سے یہ جانباز سپوت چھین لیا۔
احمد مبین فرض شناس افسر ہونے کے علاوہ زندہ دلی میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔ ملکی مسائل پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ حس مزاح بھی کمال کی تھی۔ سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹو رہنے والے احمد مبین کی چند پوسٹس آپ بھی دیکھیں۔