دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں

A policeman carries one of the injured after a blast in Lahore, Pakistan واشنگٹن : امریکا نے لاہور خود کش دھماکے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے، امریکا جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق اپنے عزم پر قائم ہے،  لاہور میں دہشت گردوں نے پر امن لوگوں کو نشانہ بنایا ہے، mark-toner پریس بریفنگ کے دوران مارک ٹونر نے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ سماء

USA

PUNJAB ASSEMBLY

WAR AGAINST TERRORISM

Mark Toner

MALL ROAD

Lahore Attack

State Depart

Charing Crossing

Tabool ads will show in this div