لاہور دھماکے کا اصل نشانہ کون تھا؟سنسنی خیزانکشاف

Feb 14, 2017

 REPORT SUBMITTED PKG 14-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/REPORT-SUBMITTED-PKG-14-02.mp4"][/video]

لاہور:گزشتہ روڈ مال روڈ پر ہونے والے دھماکے سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار وزيراعليٰ پنجاب کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ رانا ثناء کے مشورے نے خادم اعلیٰ کی جان بچالی۔ دہشت گردوں نے پاکستان کے دل لاہور کو لہو لہو کردیا۔ ملک دشمن عناصر کے خودکش حملے میں تیرہ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئےلیکن لاہور دھماکے کا اصل نشانہ کون تھا اور شکار کون بن گیا، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آورشام پانچ بجے چیئرنگ کراس پر فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مظاہرین میں شامل ہوا ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شام پانچ بجے جائے وقوعہکے نزدیک اہم ملاقات تھی ۔

صورتحال بدلتے دیکھ کر صوبائی وزيرقانون راناثناء اللہ نےوزيراعليٰ کو تاخيرسے پہنچنےکامشورہ ديا تھا۔  یوں رانا ثناء کے مشورے نے خادم اعلیٰ کی زندگی بچالی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام مال روڈ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ وار میں ڈي آئي جي ٹريفک احمد مبين اور قائم مقام ڈي آئي جي آپريشنز زاہدگوندل سميت تيرہ افراد شہيد جبکہ  اسی سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ سماء

PUNJAB ASSEMBLY

dig operations

Punjab Medical Stores Assosiations

Terrism

Casualty

SSP Gondal

DIG Traffic Captain Mubin

SSP Zahid Ikram Gondal

Tabool ads will show in this div