پیپلزپارٹی کی آصف زرداری سے شاہ محمود قریشی کے رابطوں کی تردید

اسٹاف رپورٹ

کراچی : پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف زرداری سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے رابطوں کی تردید کردی۔

سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا سابق صدر آصف زرداری سے کوئی رابطہ ہوا نہ ہی آصف زرداری کو ان کی جانب سے کوئی فون کال موصول ہوئی، اس حوالے سے خبریں درست نہیں۔

فرحت اللہ بابر نے واضح  کیا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی۔ سماء

helps

charges

Tabool ads will show in this div