صوبائی حکومت کاتیمورکےلواحقین کےلیےامدادکااعلان
کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تیمور کے لواحقین کے لیے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیاہے۔
وزیراعلی سندھ کا کہناتھاکہ وہ خود اہل خانہ سے ملنے جائیں گے۔ انھوں نے زور دیاکہ قاتلوں کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعلی نے کہاکہ تیمور کے اہل خانہ سے تعزیت کروں گا۔ قاتلوں کی گرفتاری کےلیے روزانہ کی بنیادپر رپورٹ لوں گا۔
انھوں نےمزید کہاکہ کوئی بھی رقم جان کے بدلے نہیں ہوسکتی ۔ سماء