لوڈ شیڈنگ کےخاتمےکی ایک اورڈیڈلائن آگئی
اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ای سی سی کےاجلاس میں بتایاگیاہےکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اس برس کے آخر یااگلے برس کےشروع میں ختم ہوجائے گی۔
اسلام آباد میں ای سی سی کےاجلاس میں پانی وبجلی کےمنصوبوں کیلئے30ارب کی گارنٹی کی منظوری دی گئی۔ اس اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی ساورن گارنٹی کی سمری منظورکرلی گئی۔
سیکرٹری پانی وبجلی نے ای سی سی کوتوانائی منصوبوں پربریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ 2017کےآخریا2018کےشروع میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائےگی۔ سماء
load shedding
تبولا
Tabool ads will show in this div