وزیراعظم کا کراچی کے لیے تحفہ

Nawaz-Sharif4

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شاہراہوں اورتوانائی کےمنصوبےسندھی عوام کیلئے ہمارا تحفہ ہیں ۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی صورتحال پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف سے ٹھٹہ سے رکن قومی اسمبلی ایازعلی شیرازی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے عوام کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ کراچی ملک کی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے ۔ گرین لا ئن ماس ٹرانزٹ ، کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ عوامی نمائندےعوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے تندہی سے کام کریں ۔ سماء

Tabool ads will show in this div