تیمور کی موت نے کئی خواب چکناچورکردئیے

Taimoor Khuwab Family PKG 13-02 RAHEEL

کراچی: جو گھر کا سہارا بننا چاہتا تھا اس کے خواب دہشت گردوں نے چکناچور کرديے۔اکلوتے بيٹے کي موت اور بہنوں کےليے بھائي کي جدائي، کون ہے جو انہيں دلاسہ دے۔

بيمارماں کاعلاج ،چھوٹي بہن کي شادي،گھر والوں کےليےاپنامکان ،يہ تھا تيمور کا خواب  جس کےليے وہ دو دو نوکرياں کرتاتھامگردہشتگردوں نے خواب کوتعبيرملنےسے پہلے ہي سپنےچکناچورکرديے۔

دہشت گردوں نے والدين کا اکلوتا بيٹا چھين ليا۔تیمورنے بڑي بہن کا گھربسانےکےليےدن رات ايک کرديے،وہ اب پيارےبھائي کو کيسے ديکھ پائے گي۔سلام ہے اس باپ پرجس کا واحدسہارا چھن گيا مگر اس کا حوصلہ نہيں ڈگمگايا۔ شکوہ ہے تو صرف يہي کہ ہم غريبوں نےکسي کا کيا بگاڑا تھا۔

تیمور کاقصورکيا تھا،اسے درندگي کا نشانہ کيوں بنايا گيا،کون اس کاذمہ دارہے۔ اس کي موت کا کوئي تو جواب دے ، کوئي تو بتلائے کہ معصوم تيمور کےگھر والوں کا سہارا اب کون بنے گا۔ سماء

SAMAA TV

taimour khan

Tabool ads will show in this div