جنوبی وزیرستان میں دھماکا، وزیراعظم کی مذمت

nawaz-sharif-third-time-prime-minister-of-pakistan اسلام آباد : وزیراعظم کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی جوانواں کی شہید پر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی باقیات ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری رہے گا، وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید اہل کاروں کے اہل خانہ سے ہمدرد کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں قوم اور فوج اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی مدد سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیتیں گے، ان کی باقیات ختم کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی بہادر افواج کی مرہون منت ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کی رات زرملان میں سرچ آپریشن کے دوران باردوی سرنگ کے دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم تنیوں جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ سماء

wana

south Waziristan

IED Attack

Soldiers Shaheed

PM Nawaz Sharif condemn

mines attack

Tabool ads will show in this div