تیمور کے گھر میں کہرام؛حملے کی ایف آئی درج

SAMAA TARGET TAIMOOR 1200 KHI PKG 13-01

کراچی: سچ کو دبانے کي کوشش ميں سماء کو ايک بار پھر دہشتگردوں نے نشانہ بنايا۔ سچ کے لیے سماء کے نو سالہ سفرمیں پانچ شہیدوں کا خون شامل ہے۔ گزشتہ روزسماء کی ڈی ایس این جی وين پردہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید ہونے والا بائيس سالہ اسسٹنٹ کیمرہ مین تیموردو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ حملے کی ایف آئی آر نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کر لی گئی۔ ایک بار پھر سماء ٹیم کو نشانہ بناتے ہوئےآزادی اظہار رائے کی حرمت کو چیلنج کردیا گیا۔ سماء کے ڈی ایس این جی اسسٹنٹ تیمور خان کو کے ڈی اے چورنگی کراچی پر گولیاں ماردی گئیں۔ تیمور کو دوگولیاں گردن میں لگیں ٹریفک جام بروقت اسپتال پہنچنے میں رکاوٹ بنا اورتیمورکی زنگی کی سانسیں ٹوٹیں گئیں۔ بيٹے کي موت کي خبر سن کرتیمور کے گھر کہرام مچ گيا۔ سماء فیملی بھی اس غم ميں برابرکي شريک ہے ۔

سماء کی ڈی ایس این جی پر حملے کی ایف آئی آرنارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کر لی گئی ہے۔سفاک دہشت گردوں نے مکمل منصوبہ بندی کے تحت واردات کی پہلے سندھ پولیس کی ایک بکتر بند پر کریکر حملہ کیا گیا اور جب سما کی ڈی ایس این جی کوریج کے لیے پہنچی تو ٹارگٹ کرکے دہشت گردوں نے اسے نشانہ بنایا۔

بائیس سالہ شہید تیمور خان کے اہل خانہ اورنگی ٹاؤن علی گڑھ کالونی میں کرائے کے گھر میں رہائش پزیر ہیں۔ تیموردوبہنوں کا لاڈلا بھائی تھا جو اپنی دنیا اجڑ جانے پرغم سے نڈھال ہیں۔ ضعیف والد رکشہ چلاتے ہیں۔

تیمور خان کے گھر میں کوئی الم سا الم ہے ،یہ اچانک کیا ہوگیا کہ سر پر گویا قیامت سی گزر گئی۔ شہید کی نانی کو اب بھی لگتا ہے کہ تیمور گھر لوٹ آئے گا۔ سماء

DSNG

SAMAA Van Attack

investigation report

taimoor ali khan

SAMAA DSNG Van Firing

Tabool ads will show in this div