سماء ٹیم پرحملہ؛فرانزک رپورٹ تیار

Attack Investigation Upd PKG 13-02

کراچی: گزشتہ روز سماء ٹیم پرحملے کی فرانزک رپورٹ تیارکرلی گئی ۔حکام کہتے ہیں پولیس وین اور سماء پر حملے میں ایک ہی گروہ ملوث ہوسکتا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سماء کی ٹیم پر دو موٹرسائیکل پر سوار چار حملہ آوروں نے گولیاں چلائیں ۔ حملےکی تحقیقات کےلیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیع اللہ سومرو کی سراہی میں ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گی ۔

حملے میں استعمال ہونیوالے اسلحے کی فرانزک رپورٹ تیارکرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سماء کی ڈی ایس این جی پر دو نائن ایم ایم پستولوں سے دس سےبارہ گولیاں چلائی گئیں۔ پولیس کوجائےوقوعہ سےسات خول ملے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں ہتھیار پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوئے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے پولیس وین اور سماء کی ٹیم پر حملے میں ایک ہی گروہ ملوث ہوسکتاہے۔ سماء

DSNG

SAMAA Van Attack

investigation report

taimoor ali khan

Samaa under attack

SAMAA DSNG Van Firing

Tabool ads will show in this div