یوم علی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کنواری کالونی سے اسلحہ و بارود برآمد
ویب ایڈیٹر
کراچی : رینجرز نے یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، کنواری کالونی سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
رینجرز کے مطابق منگھو پیر کے علاقے کنواری کالونی میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا جس میں 6 خود کش جیکٹس، 12 راکٹ، اعوان بم، 2 ایل ایم جی، 6 کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔
بریگیڈیئر حامد کے مطابق 4 بارودی سرنگیں اور ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے، دہشت گرد یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر کارروائی کرنا چاہتے تھے، منصوبہ کامیاب ہوجاتا تو کافی نقصان ہوتا۔ سماء