آرمی چیف کا وزیرستان پر اگلے مورچوں کا دورہ

Feb 12, 2017

1

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/ARMY-CHIEF-VISIT-Vo-12-02.mp4"][/video]

اسلام آباد : آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا، انہیں بارڈر مینجمنٹ اور متاثرین آپریشن کی واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

1a

عسکری حکام کی جانب سے آرمی چیف کو نقل مکانی کرنیوالوں، باردر مینجمنٹ اور متاثرین آپریشن کی واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

سربراہ پاک فوج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ سماء

ARMY CHIEF

south Waziristan

general qamar javed bajwa

Tabool ads will show in this div