دواؤں کےبحران کا خطرہ ٹل گیا

Feb 12, 2017

Drug Price Story UPD Lhr Pkg 11-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Drug-Act-Strike-Lhr-Pkg-12-02.mp4"][/video]

لاہور: پنجاب ميں ادويہ ساز تنظيموں اور حکومت کے درميان مذاکرات کامياب ہوگئے ہیں۔

سماء کےمطابق پنجاب بھر ميں دواؤں کے بحران کا خدشہ ٹل گیاہے۔ميڈيکل اسٹورزمالکان اور کيمسٹ تنظيموں نے ڈرگ ايکٹ ميں تراميم کو نامنظورکرتے ہوئے کل سے ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا تاہم پنجاب حکومت اوردواساز تنظيموں کے مذاکرات کامياب رہے۔ ميڈيکل اسٹورزمالکان نے ہڑتال کي کال واپس لے لي ہے۔

ايڈيشنل سيکرٹري ڈرگ کي سربراہي ميں کميٹي تشکيل دی گئی ہے۔ کميٹي ميں محکمہ صحت کے افسران اور ايسوسي ايشن کے 4 نمائندے شامل ہیں۔ یہ کميٹي 7 دن کے اندر اپني سفارشات پيش کرے گي۔ سماء

Tabool ads will show in this div