انتخابی اصلاحات کمیٹی کیلئے مشاورت مکمل، سینیٹ سے نمائندگی کا فارمولا طے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مشاورت مکمل کرلی ہے، کمیٹی میں نمائندگی کا فارمولہ بھی طے پا گیا، سینیٹ سے اکثریتی ارکان اپوزیشن سے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن جماعتوں سے 24 جولائی تک کمیٹی کیلئے نام مانگ لئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت مشاورت میں اسحاق ڈار، زاہد حامد اور انوشہ رحمان نے حکومت، سید خورشید شاہ اور نوید قمر نے اپوزیشن کی نمائندگی کی۔

پیپیلز پارٹی نے تجویز دی کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باعث کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کی تعداد زیادہ رکھی جائے، جس پر کمیٹی کے 11 میں سے 7 ارکان اپوزیشن اور 4 حکومت سے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے رضا ربانی، اعتزاز احسن، فاروق ایچ نائیک، قومی اسمبلی سے نوید قمر اور شازیہ مری کے نام اسپیکر کے حوالے کئے جبکہ باقی نام اے این پی، ایم کیو ایم، ق لیگ اور بی این پی عوامی سے لئے جائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے  24 جولائی تک ایک ایک نام مانگ لیا ہے، حکومت پہلے ہی اسحاق ڈار، زاہد حامد، انوشہ رحمان، طارق فضل چوہدری، مرتضیٰ جاوید عباسی، عبدالقادر بلوچ اور عبدالحکیم بلوچ کے نام تجویز کر چکی ہے، ذرائع کے مطابق 25 جولائی تک کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ سماء

Bushra Ansari

jundullah

bail

species

grips

Tabool ads will show in this div