پھول اور شبنم نے ادبی میلے کی فضاؤں کو مہکادیا
کراچي : شہر قائد میں جاری ادبي ميلے ميں فلم اسٹار شبنم کے خصوصي سيشن نے ماضي کي فلم انڈسٹري کي ايسي ياديں تازہ کيں کہ سننے والے اس سنہري دور ميں کھو گئے۔
پھول اور شبنم نے کراچی لٹریچر فیسٹیول کی فضاؤں کو مہکادیا، بنگالي حسينہ کي بھولي بسري ياديں بشري انصاري نے اپنے انداز تازہ کیں ۔
اداکارہ شبنم کي مشہور فلموں کے سين دکھائے گئے،تو اداکارہ اپني پسندیدہ فلم کا ذکر کرنا نہ بھولیں، اداکارہ بشرٰي انصاري نے شبنم پر فلمائے گیت گائے۔
کراچي کے ادبي ميلے ميں شبنم کے فینز انہیں دیکھنے سننے دور دور سے کھنچے چلے آئے۔ سماء