وزیرستان میں دہشتگردوں کارابطہ مرکز تباہ کردیا،وزیردفاع

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوںٕ کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے ڈر سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بھاگ رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز اور مسلح افواج کا ہر جوان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑتا رہے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپريشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد بھاگ رہے ہيں، شمالی وزيرستان ميں دہشت گردوں کا کمانڈ اور کنٹرول کا ڈھانچہ ناکارہ بنا ديا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گروں کا تعاقب کر رہی ہيں، دہشت گردوں کا ملک بھر ميں تعاقب کرکے مکمل خاتمہ کیا جائے گا، دہشت گردی سے نمٹنے کيلئے سيکيورٹی اداروں ميں مربوط رابطے بنا رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک ميں انتہاپسندی اور شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہيں ہوتی، ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس موقع پر وزیر دفاع نے زخمی اور شہید ہونے والے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ سماء

دہشتگردوں

missiles

hassan

coastal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div