پی ایس ایل؛میچ فکسنگ کا اصل ولن سامنے آگیا

NASIR JAMSHED PKG 11-02 Mukkaram

کراچی: پی ایس ایل میں کرپشن سے متعلق نئے اسکینڈل کااصل ولن کون ہے؟ کس نے شرجيل خان اورخالد لطیف کواکسايا اور بک ميکر سے رابطہ کرايا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ آئی سی سی اور پی سی بی ذرائع سے سماء کو حاصل معلومات کے مطابق کرکٹ کرپشن کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کرپشن کی اس نئی کہانی کا اسکرپٹ ناصرجمشيد نے تیار کیا جو خود پی ایس ایل کاحصہ نہیں۔ شرجیل خان کو فی ڈاٹ بال بیس لاکھ روپے کی آفر کی گئی۔ رابطہ ناصر جمشید نے کرایا۔ یوسف نامی بکی بھی سرگرم رہا۔ شرجیل اور خالد لطیف نے ہوٹل کے باہر غیرملکی سے بھی ملاقات کی۔

FIXING HISTORY PKG 11-02 Mukkaram

اس معاملے کا آغاز تب ہوا جب ناصرنے واٹس اپ پر خالدلطيف کو ميسج کرکے کہا کہ خالد، میرا جاننے والا تمہارا فین ہے تم پلیز اس سے مل لو اور ساتھ کھاناکھاؤ۔ جواب میں خالد لطیف نے استفسار کیا کہ میں اس سے کیوں ملوں؟ جس پر ناصر جمشید نے کہا کہ یار پلیز مل لو وہ خوش ہو جائے گا۔ خالد لطیف نے ملنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے کب ملنا ہے؟

ناصرجمشید نے واٹس اپ کے ذریعے ہی جواب میں کہا کہ یوسف نام کا شخص تم سے رابطہ کرے گا جس پر خالد لطیف نے جواب دیا کہ اوکے۔

FIXING HISTORY PKG 11-020 Mukkaram

ذرائع کے مطابق آٹھ فروري کو یوسف نامی بکی نے خالد لطیف کو کال کر کے کہا کہ میں ہوٹل کے نیچے کھڑاہوں، ناصر نے کہاتھا کہ آپ سے مل لوں۔ خالد نے جواب دیا کہ اوکے ،میں آتا ہوں۔ ہوٹل سے نیچے اتر کر خالد لطیف گاڑی میں بیٹحے جو شیخ شید روڈ کی جانب چل پڑی۔

گاڑی میں بکی یوسف نے خالد لطیف کو پیشکش کی اور کہا کچھ پیسے کمالو جس پر خالد نے آفر ٹھکراتے ہوئے کہا کہ گاڑی واپس لو ہم کھانا نہیں کھارہے۔ بکی یوسف جواب میں کہا کہ یہ بیٹ گرپس لے لو جس پر خالد نے انکار کرت ہوئے کہا کہ نہیں چاہیئں گرپس۔ یوسف نے پھرکہا کہ  لے لو بیٹ پرچڑھا لینا۔ ہوٹل واپسی پر خالد لطیف نے کرکٹرناصرجمشید  کو واٹس اپ پر کھری کھری سناتے ہوئے پیغام دیا کہ یہ  کس قسم کا انسان ہے،آئندہ نہ ملوانا اس سے۔

نو فروری کو ناصر جمشید نے پھر سے خالد لطیف سے واٹس کے ذریعے رابطہ کیا اور کہا کہ خالد یار ایک ''گورا'' شرجیل کا فین ہے۔ تم شرجیل کو کہو کہ اس سے مل لے وہ میرا دوست ہے۔

FIXING HISTORY PKG 11-021 Mukkaram

خالد  لطیف نے شرجیل کو واٹس اپ دکھایا جس پر شرجیل خان نے اس گورے سے ملنے کی حامی بھرلی اور دونوں کھلاڑی میچ سے پہلے ہوٹل کے برابر میں بنے اوپن کیفے میں گئے جہاں بکی یوسف موجود تھا۔ یوسف نے شرجیل اور خالد لطیف کو بتایا کہ ناصر نے مجھے ہی کہا تھا اس گورے سے ملوانے کا۔

ملاقات میں شرجیل خان اور اس گورے کے درمیان انگریزی میں ہی گفتگو ہوئی۔ اس نے شرجیل خان کو آفر کی کہ ڈاٹ بال کھیلو۔ ہر گیند چھوڑنے کے   20 لاکھ روپے ملیں گے۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑی ہوٹل واپس آگئے اور ملاقات سے متعلق کسی کو کچھ نہیں بتایا۔

INSIDE STORY

Pakistan Super League 2017

bookie

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div