عرفان پرخطرے کی تلوارٹل گئی؛مزید 2 کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ

Najam Sethi Sot 19-10

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ محمد عرفان کو فوری طور پر معطل نہیں کیا جارہا۔ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ چوکنا رہے گا۔ کرپشن کے الزام پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اورخالد لطیف کو پی ایس ایل سے باہر کیے جانے کے بعد چیف ایگزیکٹو نے دیگر کھلاڑیوں کا مستقبل بھی بتا دیا۔

نجم سیٹھی نے ایک اور ٹویٹ میں شاہ زیب حسن اورذوالفقاربابرسے بھی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے انکوائری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کھیلتے رہیں گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ چوکنا رہےگا۔ پاکستان سپر لیگ کوکرپشن سےبچانےکی کوشش کرتےرہیں گے۔ سماء

najam Sethi

Pakistan Super League 2017

PCB anti corruption unit

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div