لائیو مارننگ شو کے دوران سیٹ پر آگ لگ گئی، ویڈیو دیکھیں

Feb 10, 2017

4

[video width="1280" height="720" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/sudan090217___sudan090217_video.mp4"][/video]

خرطوم : لائیو مارننگ ٹی وی شو کے دوران سیٹ پر آگ لگ گئی، چھت سے آگ کے شعلے گرے تو میزبان اور مہمان دونوں ہی گھبرائے ہوئے نظر آئے، عمارت میں موجود ٹی وی عملہ بھی خوف و ہراس کا شکار ہوگیا۔

سوڈان کے مشہور عربی چینل ’نیل الازرق‘ کے براہ راست ٹی وی شو کے دوران سیٹ پر اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ٹی وی کا عملہ سخت خوف کا شکار ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ٹی وی کی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ صحت سے متعلق براہ راست مارننگ شو کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کے شعلے چھت سے گرے اور دھواں اٹھا تو میزبان اور مہمان دونوں ہی پریشان نظر آئے۔

ٹی وی چینل میں آتشزدگی کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں چینل کی عمارت کے اندر اور باہر لگی آگ کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ چینل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے ایک اسٹوڈیو اور نیوز روم مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 لاکھ 5 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ ویب ڈیسک

HEALTH

morning show

studio

Fire guts Sudan’s Blue Nile TV studio

Blue Nile

Tabool ads will show in this div