بھارت کا جنگی جنون، ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری، شہری شہید، 4 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹ

سیالکوٹ : سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال گولہ باری کی، ایک شہری جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں ٹھنڈی پڑگئیں۔

عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی مارٹر گنوں نے رات 12 کر 30 منٹ پر سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چار واہ اور ہڑپال سیکٹرز میں بارود اُگلنا شروع کردیا، ٹھٹھی گاؤں میں مارٹر گولہ گرنے سے 45 سالہ اقبال جاں بحق، متعدد مکان تباہ اور کئی مویشی ہلاک ہوگئے۔

ہڑپال سیکٹر ميں مارٹر گولہ مکان پر لگنے سے ایک ہی خاندان کی 2 خواتين سميت 4 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ وقفہ وقفہ سے اتوار کی صبح تک جاری رہی، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں، زخمیوں کو سیالکوٹ کے علامہ اقبال اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ سماء

زخمی

german

target

resolve

rampage

bloomberg

Tabool ads will show in this div