کرپشن میں ملوث افراد کو تحفظ دینا حکومت کو مہنگا پڑ گیا

Protest_15_septembrie_Piața_Universității_bgiu بڈھاپسٹ : رومانیہ میں عوام نے وزیر انصاف کا استعفیٰ مسترد کر دیا، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کے استعفے تک احتجاج جاری رکھیں گے، کرپشن کے خلاف دھرنا نویں دن بھی جاری رہا۔ رومانیہ میں کرپشن میں ملوث افراد کو سہولت دینے کا بل رومانیہ کی حکومت کو مہنگا پڑ گیا، ملک میں نویں روز بھی احتجاج جاری ہے، جہاں مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر انصاف کا نہیں، پوری حکومت کا استعفیٰ چاہیے۔ 1422623236512 عوامی احتجاج کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے متنازع قانون کے خالق وزیر انصاف فلورن یارڈچ نے استعفیٰ تو دے دیا لیکن دارالحکومت بخارسٹ کے وکٹری اسکوائر میں حکومت مخالف مظاہرہ جاری ہیں۔ H7_Romania_Protest دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے استعفیٰ تک احتجاج جاری رکھیں گے، وزیر انصاف کی تیار کردہ قانون میں پچاس لاکھ لیو تک مالی بدعنوانی کو جرم کے زمرے سے نکال دیا گیا تھا۔ سماء

bill

Minister Sacked

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div