چین پھرڈٹ گیا،مسعود اظہرکیخلاف3ملکوں کی قراردادکی مخالفت

maulana-masood-azhar2 بیجنگ/ اسلام آباد: چین نے ایک بار پھر بھارتی سازشوں کو ناکام بنا دیا، مسعود اظہر کے خلاف امریکا ، برطانیہ اور فرانس کی حمایت یافتہ بھارتی پروپگنڈہ میں لپٹی تین ملکوں کی قرار داد کی ڈٹ کر مخالفت کرتے ہوئے بھارتی خواب چکنا چور کردیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چین نے ایک مرتبہ پھر کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کوعالمی دہشت گرد قرار دینے اور سخت ترین کارروائی کی بھارتی امیدوں پر پانی پھیر دیا، امریکہ ،فرانس اور برطانیہ کو اپنے ساتھ ملا کر بھی ناکامی کا سامنا ،امریکہ نے جنوری کے تیسرے ہفتے میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کی کمیٹی کے سامنے مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پیش کی تھی،اس قرار داد کے پیش کرنے میں امریکہ کو برطانیہ اور فرانس کی حمائت بھی حاصل تھی ،لیکن اس بار بھی چین نے 3  ملکی درخواست کی مخالفت  کر کے بھارتی امیدوں کا ’’گلا گھونٹ ‘‘ دیا، دوسری طرف انڈین میڈیا نے چین کی طرف سے مسعود اظہر کے خلاف قرار داد  کی مخالفت کرنے پر پاکستان اور چین کے خلاف واویلا شروع کر دیا ہے ۔ PAKISTAN-CLERIC-MASOOD ہندوستانی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے ایک مرتبہ پھر کالعدم تنظیم ’’جیش محمد ‘‘ کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کی اقوام متحدہ کی کوششوں میں روڑا اٹکا دیا ہے ،چین کا یہ قدم بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں ہے۔ no-cogent-proof-against-maulana-masood-azhar-says-prosecutor بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ مریکہ نے جنوری کے تیسرے ہفتے میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کی کمیٹی کے سامنے مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پیش کی تھی،امریکہ کو اس تجویز پر انگلینڈ اور فرانس کی بھی حمایت حاصل تھی جبکہ اس تجویز کو کمیٹی کے سامنے لانے سے پہلے امریکہ نے بھارت سے بھی بات چیت کی تھی۔امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تجویز میں کہا گیا تھا کہ’’ جیش محمد‘‘ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کے سربراہ کو بچ نکلنے نہیں دیا جا سکتا، اس کمیٹی میں تجویز کے پاس ہونے یا اس پر اعتراض لگانے کی مدت 10دن کے اندر اندر اس پر ویٹو کر دیا ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ قرارداد چین کی طرف سے ’’ہولڈ ‘‘ کی گئی ہے ’’بلاک ‘‘ نہیں ،قراداد ہولڈ ہونے پر مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے پر 6ماہ کی پابندی ہو گی جب کہ اس مدت میں مزید 3ماہ کی توسیع ہو سکتی ہے۔ سماء

CHINA

JAISH MUHAMMAD

uno

china and pakistan

Maulana Masood Azhar

Tabool ads will show in this div