باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، بچہ جاں بحق

IED blast خار : باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ارنگ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق، جب کہ دیگر تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ نمائندہ سماء کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ارنگ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کی زد میں آکر قریب کھیلتا بچہ جاں بحق، جب کہ دیگر تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا ایف سی گاڑی کے قریب ہوا، جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا، بچے کی لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تیمرگراہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گشت اور سرچنگ کا عمل مزید کردیا ہے۔ سماء

TALIBAN

IED BLAST

khar

FC Convoy

children injured

Tabool ads will show in this div