عشق یا پاگل پن،شادی سےانکارپرلڑکےنےکزن کوقتل کردیا

Feb 10, 2017
HDL 1000 10-02 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Kohat-murder.mp4"][/video] کوہاٹ : کوہاٹ میں شادی نہ کرنے پر نوجوان نے کزن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، مقتولہ حنا غیرسرکاری ادارے میں ملازمت کرتی تھیں، پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے اہل خانہ کی نظر کزن کی جائیداد پر تھی، پولیس نے ملزم کے بھائی اور والد کو گرفتار کرلیا۔ اس کو عشق کہیں یا پاگل پن کہ نوجوان سے شادی پر انکار برداشت نہ ہوا اور لڑکی کو قتل کردیا، واقعہ کوہاٹ میں پیش آیا، جہاں شادی نہ کرنے پر نوجوان نے کزن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ ملزم حنا کی ملازمت چھڑوا کر شادی کرنا چاہتا تھا۔ HDL 1000 10-0233 مقتولہ حنا غیرسرکاری ادارے میں ملازمت کرتی تھیں، ملزم لڑکی کو پسند کرتا تھا، تاہم لڑکی شادی پر راضی نہ تھی، جس پر لڑکے والوں کو منع کردیا گیا، تاہم ملزم یہ انکار برداشت نہ کرسکا اور قتل کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی جانب سے جائیداد میں حصہ نہ دینے کے باعث قتل کیا گیا۔   HDL 1000 10-021

حنا شاہنواز اپنے گھر کی واحد کفیل تھی، جو اپنے گھر کے علاوہ بھائی اور بہن کا گھر بھی چلا رہی تھی، واقعہ کے بعد لڑکا فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، پولیس نے ملزم کے بھائی اور والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سماء

Kohat

Boy killed girl

proposal refusal

Tabool ads will show in this div