اشتہاری ملزمان کوتھانےسےفرارکرنےپرراناشعیب کی گرفتاری کاحکم

ویب ایڈیٹر:


فیصل آباد : وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی گرفتاری کا حکم دے دیا، ایم پی اے  نے کھڑیانوالہ میں تھانے پر حملہ کرکے تین اشتہاری ساتھیوں کو حملے کرکے چھڑالیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میں محمد شہباز شریف نے ن لیگ کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا، جس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے بھی رانا شعیب ادریس کی گرفتاری کا حکم نامہ جاری کردیا، پولیس کی جانب سے رانا شعیب کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایم پی اے رانا شعیب سے متعلق وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا ہے کہ رانا شعیب کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی، مختلف ایجنیسوں کی رپورٹ میں رانا شعیب کو ملوث پایا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا شعیب کے ماضی سے متعلق بھی تحقیقات کی جائیں گیئں، ایم پی اے رانا انکوائری میں قصور وار پائے گئے ہیں، جرم ثابت ہونے پر رانا شعیب سے اسمبلی رکنيت سے استعفیٰ مانگا جائے گا۔

واضح رہے کہ پولیس نے رانا شعیب ادریس کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد رانا شعیب ادریس کھڑیانوالہ تھانے پر حملے کرکے تینوں ساتھی ملزمان کو اپنے ساتھ فرار کراکے لے گئے تھے۔ سماء

کی

ملزمان

tariff

Tabool ads will show in this div