کےالیکٹرک کےصارفین بچ گئے

Electricity Pole InHouse Lhr Yasir Pkg 29-07

اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی کراچی والوں پر مہربان ہوگئی۔ کے الیکٹرک کے ٹیرف پر اعتراض اٹھا دیا۔ نیپرا نے وزارت کے نظرثانی ٹیرف کے مطالبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

کے الیکٹرک کے ٹیرف کا معاملہ شہ سرخیوں میں آگیا۔وزارت پانی و بجلی اور نیپرا آمنے سامنے آ گئے۔نیپرا نے وزارت پانی و بجلی کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیئے۔ جوابی خط میں نیپرا حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں نہیں کی گئیں۔ ٹیرف پر نظرثانی نہیں کر سکتے۔

وزارت پانی و بجلی نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے نیپرا کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ کراچی والوں کو چند سال میں باسٹھ ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔ اتھارٹی نیا ٹیرف مقرر کرتے ہوئے اضافی ادائیگیاں واپس کرنے کیلئے اقدامات کرے۔  سماء

K ELECTRIC

Tabool ads will show in this div