پوپ فرانسس بھی امریکی صدرسے زچ ہوگئے

Feb 09, 2017

donald-trump-pope-francis-zoom-83b99540-fd00-4ea7-87fa-51324158fd55-680x383

ویٹی کن: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے زچ ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق میکسیکو سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر پوپ فرانسس نے شدید تنقید کی ہے۔ پوپ فرانسس نے امریکی صدر کا نام لیے بغیر کہا ہےکہ مسیحی دیواریں نہیں، پل بناتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ مسیحی برائی کا جواب برائی سے نہیں بلکہ اچھائی سے دیتے ہیں ۔

پوپ کے مطابق مسیحی یہ نہیں کہہ سکتا کہ تمہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ نے اپنے پہلے بیان میں کہا تھا سرحد پر دیوار بنے گی  جس کے لیے میکسیکو پندرہ ارب ڈالر ادا کرے گا ۔ سماء

AMERICA

POTUS

vatican City

Tabool ads will show in this div