جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں توازن تجاویز کے نئے ڈرافٹ پر کام

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، چیئرمین فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں توازن کیلئے تمام تجاویز کا نیا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے بھجوا دیا ہے۔

ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہوا، فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ تمام تجاویز کا نیا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے بھجوا دیا ہے، معاملے پر ججز، وکلاء اور بار کونسل کے عہدیداروں سے بھی تجاویز لی ہیں، ترمیم شدہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔ کمیٹی چاہتی ہے کہ کسی کے اختیارات کم یا زیادہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں توازن چاہتے ہیں کیونکہ بعض جگہوں پر کمیٹی اور کمیشن کے درمیان اختیارات کا تضاد تھا۔ کمیٹی کی کوشش ہے کہ کسی کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہ ہو۔ ذیلی کمیٹی کا آئندہ اجلاس سات اگست کو ہو گا جس میں نئے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سماء

anniversary

jundullah

paypal

judge

etisalat

referee

feature

Tabool ads will show in this div