کراچی،ڈاکوؤں کی کیش وین لوٹنےکی کوشش،مزاحمت پر2 گارڈز جاں بحق
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے علاقے جہانگیر آباد میں کیش وین لوٹنے کی کوشش کے دوران ڈاکووں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی گارڈز جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ کیش وین لٹنے سے بچ گئی۔
رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود جہانگیر آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے کیش وین لوٹںے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں نے کیش وین پر گولیاں برسائیں، جواب میں سیکیورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ کی۔
ڈاکووں کی فائرنگ سے کیش وین میں سوار دو سیکیورٹی گارڈز جاں بحق اور دو سیکیورٹی گارڈز عبدالرحمان اور حسین رضوی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈز نے جان دے کر واردات کو ناکام بنا دیا۔ جاں بحق اور زخمی سیکیورٹی گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔ سماء