دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی

اسٹاف رپورٹ


راول پنڈی : راول پنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑلی، دو ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق موٹر وے چکری انٹرچینج پر پولیس نے معمول کی تلاشی کے دوران جدید اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑلی اور دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ کرولا کار سے تئیس بندوقیں اور پستول برآمد ہوئے، جب کہ تیس بور کی پینتالیس ہزار گولیاں، سیون ایم ایم کی دو ہزار اور کلاشنکوف کی ایک گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

گاڑی سے ملنے والے سامان میں سائلنسر، دور بین، شراب کی انیس بوتلیں اور چار کلو چرس بھی شامل ہے۔ ایس ایچ او تھانہ چونترہ کے مطابق گرفتار ملزمان نور زمان ساکن کوہاٹ اور اسرار خان ساکن چار سدہ سے تفتیش شروع کردی۔ سماء

کا

سے

grave

Tabool ads will show in this div