ڈیجیٹل دورمیں پاکستانیوں نے تہلکہ مچادیا

Feb 08, 2017

GTY_cellphone_as_160519_12x5_1600

کراچی: ایک غیرملکی ادارے کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا استعمال کرنےوالے صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور یہ اضافہ انتہائی تیزی سے جاری ہے۔

سوشل میڈیاکی معروف ویب سائٹ ہوٹ سوئٹ کی رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ جنوری 2016 سے جنوری 2017 تک سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 35 فیصد یعنی 80 لاکھ صارفین میں اضافہ ہواہے۔موبائل فون کے ذریعے سوشل میڈیا تک رسائی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں 14 ملین اضافہ ہوا ہے جو کہ گیارہ فیصد زیادہ ہے۔

social-media-hootsuite1

اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی پچھلے برس تعداد میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور 90 لاکھ صارفین بڑھے ہیں۔ اس دورانیے میں فیس بک صارفین کی تعداد 31 لاکھ رہی  جس میں سے 90 فیصد موبائل کے ذریعے فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

social-media-hootsuite2

پاکستان میں فیس بک  22 فیصد خواتین اور 78 فیصد مرد استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں روزانہ 39 فیصد صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

social-media-hootsuite3

پاکستان میں 194.8 ملین کی آبادی میں ،35.1 ملین افراد انٹر نیٹ پر فعال رہتے ہیں جبکہ 140.2 فیصد موبائل استعمال کرتے ہیں۔

social-media-hootsuite4

پاکستان میں 35.1 ملین انٹرنیٹ صارفین میں سے 28 ملین  موبائل فون کے ذریعے سوشل میڈیا تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ سماء

Digital Media

Tabool ads will show in this div