فوجی عدالتوں سے متعلق اتفاق رائے ہوگیا

اسلام آباد : فوجی عدالتوں کی مدت بڑھنے کے امکانات روشن ہوگئے، پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں عسکری حکام کی بریفنگ کے بعد حکومت بھی خوش تو اپوزیشن بھی مطمئن ہوگئی۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پر پارلیمانی رہنماؤں کی بیٹھک لگی، ملٹری کورٹس کی 2 سالہ کارکردگی پر فوجی حکام کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی مفاد پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ اپوزیشن والے اجلاس سے تو مطمئین لیکن حکومت کی کاکردگی اور وزیر داخلہ کی غیر حاضری سے نالاں نظر آئے۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، اگلا اجلاس 16 فروری کو ہوگا۔ سماء
MEHMOOD KHAN ACHAKZAI
FAZAL UR REHMAN
MILITARY COURT
death warrants
تبولا
Tabool ads will show in this div