پاکستان میں ایک اور فکسر نے جرم کا اعتراف کرلیا

ASHRAF TAI SOT 08-02

کراچی: گرینڈ ماسٹر مارشل آرٹس اشرف طائی نے انکشاف کیاہےکہ انھوں نے پیسے لے کر 34 سال پہلے ہاروڈ جیکسن کے خلاف فائٹ ہاری تھی۔

سماء سے خصوصی بات چیت میں اشرف طائی نے بتایاکہ 34 برس پہلے جرمن فائٹر سے ہونے والی ان کی فائٹ فکس تھی۔ اس فائٹ سے قبل انھیں میچ ہارنے پر 5 لاکھ ڈالر کی پیشکش ہوئی۔فائٹ سے پہلے انھیں کہا گیاکہ مقابلے میں بےبی بن کر رہنا یعنی زیادہ جوابی وار کرنے کی ضرورت نہیں۔

اشرف طائی کی فائٹ کے جھلکیاں

اشرف طائی نے بتایاکہ اگر وہ میچ جیت جاتے تو انھیں ایک لاکھ ڈالر ملتے مگر انھوں نے جان بوجھ کر میچ ہارا۔ اشرف طائی نے مزید بتایاکہ یہ میچ فائنل راؤنڈ کا حصہ نہیں تھا۔ انھوں نے کہاکہ پیسہ لےکرمیچ ہارنے پرانھیں کوئی افسوس یا شرمندگی نہیں

واضح رہے کہ ان مقابلوں میں اشرف طائی پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے۔ اشرف طائی کو مارشل آرٹس میں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیاہے۔ سماء

MARTIAL ARTS

Pakstan

ashraf tai

Tabool ads will show in this div