تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

Feb 08, 2017

la-fg-pakistan-schools-20150113

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/SA-ON-EDUCATION-KHI-PKG-ALI-08-02.mp4"][/video]

کراچي: وزیراعلی سندھ نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائدکردي ہے۔

سماء کےمطابق سندھ کے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا۔ سیکریٹری تعلیم نے بتایاکہ سندھ بھر میں چارہزار ایک سوتیئس اسکولز بند ہیں۔ وزیراعلی نے برہمی کااظہارکرتےہوئے کہاکہ اسکولز کھولنا کافی نہیں، تعلیمی سرگرمی بھی ہونی چاہيئے۔

SA ON EDUCATION KHI PKG ALI 08-02

مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ جب اسکول کی چار دیواری اور باتھ روم نہیں ہونگے تو طالبعلم کیسے آئیں گے۔انھوں نے فوری طورپراساتذہ کے تبادلوں پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔وزیراعلیٰ نے سندھ کریکولم اتھارٹی قائم کرنےکافیصلہ کرلیاوزیراعلی نےمحکمہ تعلیم کو اتھارٹی کے لیےڈرافٹ بل بنانے کی ہدایت بھی کی۔

مراد علی شاہ کاکہناتھاکہ نصاب کو جدید اورموجودہ تقاضوں کےمطابق بنانا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ دیرسےکام کرنےسےمسائل ہیں تو فجرپڑھ کرکام شروع کرسکتاہوں۔وزیراعلیٰ سندھ نے 6 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ سماء

MURAD ALI SHAH

ghost schools