عمران خان نےاسپیکر قومی اسمبلی کوچیلنج کردیا
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی نااہلی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن،سیکرٹری قانون، اسپیکر قومی اسمبلی اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا الیکشن کمیشن نوے روز میں ریفرنس پر فیصلہ کرنے کا پابند ہے۔ چار ماہ سے زائد وقت گزر جانے کے بعد اب ریفرنس پر سماعت غیر قانونی ہے۔
عدالت الیکشن کمیشن کو سماعت روکنے کے احکامات جاری کرے۔ اسپیکر ایاز صادق نے پانچ ستمبر کو عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔ سماء
IMRAN KHAN
AYAZ SADIQ
تبولا
Tabool ads will show in this div