پیپلزپارٹی میں ملک کا اہم نام شامل ہونےوالا ہے

Pakistan-Peoples-Party-PPP

دبئی: سابق گورنر سندھ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں زور پکڑگئی ہیں۔ دبئی میں سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ ہونےوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عشرت العبادکی ممکنہ کراچی واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔

سماء کےمطابق دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال کے تناظرمیں عشرت العباد کی پاکستانی سیاست میں ری انٹری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر بھی غورکیاگیاکہ ڈاکٹرعشرت العباد کس وقت پیپلزپارٹی میں اپنی شمولیت کااعلان کریں۔

ishrat ur ibad rehman malik

ملاقات میں ملک کی سیاسی اورامن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیاگیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کی۔رحمان ملک کا کہناتھاکہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی قوم کومتحدہوکرلڑناچاہیے۔ سماء

 

ishrat ul ibad

rehman malik

Tabool ads will show in this div