پاکستان تمام اہم معاملات میں چین کی حمایت جاری رکھے گا

pakistan-committed-to-deepen-strategic-relations-with-china-sartaj-1486477036-2711

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پر عزم ہے، چین پاکستان کا با اعتماد دوست اور اقتصادی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے چین کے اسٹیٹ کمشنر برائے انسداد دہشت گردی و سیکورٹی چنگ گوپنگ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کو امور زیر بحث لائی گئیں۔

اسٹیٹ کمشنر نے مختلف سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور تمام اہم معاملات پر چین کی حمایت پر پاکستانی اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے دہشت گردی،شدت پسندی اور علیحدگی پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو چین کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کیساتھ اسٹڑیٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ خطے اور عالمی منظر نامے میں تیزی سے صورتحال میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں،چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنا دونوں ملکوں کے اہم مفاد میں ہے۔ اس سے خطے میں امن و استحکام اور ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

مشیر خارجہ نے پاکستان کے باعتماد دوست ہونے اور اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میںاہم شراکت دار کی حیثیت سے چین کا شکریہ ادا کیا، دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ سماء

CHINA

sartaj aziz

Adviser to the Prime Minister

Tabool ads will show in this div